Dawn News Television

اپ ڈیٹ 05 جنوری 2021 11:39pm

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز پر ایک نظر

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے تاہم یہ وائرس پاکستان میں کب آیا اور اب تک کس تیزی سے اس کے کیسز اور اموات کی تعداد بڑھی، اس کی مکمل تفصیل یہاں بیان کی گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا۔

  • 26 فروری کو ہی معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ملک میں مجموعی طور پر 2 کیسز کی تصدیق کی۔

  • ماہ مارچ کے آغاز کے 2 روز تک وائرس کا کوئی کیس نہیں آیا تاہم 3 مارچ کو معاون خصوصی نے کورونا کے پانچویں کیس کی تصدیق کی۔

  • 5 مارچ کو کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آیا، جس سے ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 6 ہوئی۔

  • تاہم جہاں ملک میں اکا دکا کیسز آرہے تھے وہی 9 مارچ کو ملک میں ایک ہیوقت میں کورونا وائرس کے 9 کیسز کی تصدیق کی گئی۔

بعد ازاں سندھ حکومت کی جانب سے یہ تصحیح کی گئی تھی 'غلط فہمی' کے باعث ایک مریض کا 2 مرتبہ اندراج ہونے کے باعث غلطی سے تعداد 15 بتائی گئی تھی۔ تاہم اصل تعداد 14 ہے، اس تصحیح کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 10مارچ تک 18 ریکارڈ کی گئی۔

  • 12 مارچ کو گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو میں ہی ایک اور کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد ملک میں کورونا کے کیسز کی تعداد 20 تک جاپہنچی تھی۔

  • 13 مارچ کو پاکستان میں مقامی منتقلی کا پہلا کیس سامنے آیا اور اسلام آباد سے کراچی آنے والے 52 سالہ شخص میں کورونا کی تصدیق کے بعد تعداد 21 ہوئی تھی، بعدازاں اسی روز ڈاکٹر ظفر مرزا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران تفتان میں مزید 7 کیسز سامنے آنے کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ پاکستان میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 28 ہوگئی۔

  • 16 مارچ کو ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اچانک بہت تیزی سے اضافہ ہوا اور سندھ میں تعداد 35 سے بڑھ کر 150 جبکہ خیبرپختونخوا میں نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں مجموعی تعداد 184 تک جا پہنچی تھی۔

اس کے بعد سے وائرس کے کیس میں تیزی دیکھی گئی اور 17مارچ کو ملک کے چاروں صوبوں سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے مزید کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں مجموعی تعداد 237 تک پہنچ گئی تھی

  • 18 مارچ کو پاکستان میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکتخیبرپختونخوا میں سامنے آئی جبکہ کچھ ہی دیر بعد ہی عالمی وبا سے دوسریموت کی بھی تصدیق کردی گئی، اس کے علاوہ اسی روز صوبے میں مزید 64 کیسزسامنے آنے کے بعد تعداد 301 تک ہوگئی تھی۔

  • 19 مارچ کو بھی کورونا وائرس کے مزید کیسز آنے کا سلسلہ نہ رک سکا اورچاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 152نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد اس روز تعداد 453 تک جاپہنچی۔

  • 20 مارچ کو اس عالمی وبا سے کراچی میں پہلی ہلاکت سامنے آئی،جس کے بعد ملک میں مجموعی ہلاکتیں 3 ہوگئی جبکہ اسی روز نئے مریضوں کےسامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 495 تک ہوگئی۔

  • 21 مارچ کو پاکستان میں تصدیق ہونے والے کورونا وائرس کے کیسز میں صوبہسندھ سے 39، پنجاب سے 56، بلوچستان سے 12، خیبرپختونخوا سے 8 جبکہ گلگتبلستان سے 34 نئے کیسز شامل تھے، جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کیتعداد 600 سے تجاوز کر گئی تھی۔

  • 23 مارچ کو بھی ملک میں کورونا وائرس کے مزید کیسز رپورٹ ہوئے اور بلوچستان سے پہلی ہلاکت بھی سامنے آئی اسی روز ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری بھی دی گئی، تاہم اگر اعدادو شمار پر نظر ڈالیں تو اس روز یہ تعداد 878 تک پہنچ گئی تھی۔

  • 24 مارچ کو پنجاب میں پہلی ہلاکت سامنے آئی جو ملک میں مقامیسطح پر منتقل ہونے والا کیس تھا، اس کے علاوہ مختلف صوبوں اور علاقوںمیں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اس روز تک متاثرین 990 ہوگئے تھے۔

  • 25 مارچ کو پاکستان میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1078 ہوگئی جبکہ اس روز بھی ملک میں ایک اور موت سامنے آئی جس کے بعد ملک میں اموات 8 ہوگئیں۔

    یہاں یہ واضح رہے کہ 26 فروری سے 25 مارچ تک تقریباً 29 روز میں کیسز کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کی جبکہ 7 روز میں 8 اموات ہوئیں تاہم اس کے بعد کیسز کی تعداد ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی رہی۔

  • 26 مارچ کو ملک میں کورونا کیسز کو ایک ماہ کا عرصہ مکمل ہوا اور اس روزپورے ملک میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد 1193 تک پہنچی جبکہ اسروز بھی ایک اور فرد انتقال کرگیا۔

  • 27 مارچ ملک کو کورونا وائرس سے پنجاب میں 2 اموات سامنے آئیں جبکہ اسروز پنجاب میں مزید نئے کیسز آنے سے وہ سب سے زیادہ متاثر صوبہ بن گیا،اور ملک کی مجموعی تعداد 1363 تک پہنچ گئی

  • 28 مارچ کو بھی ملک میں کورونا وائرس کے مزید کیسز رپورٹ ہوئے اور تعداد1500 تک پہنچ گئی جبکہ خیبرپختونخوا میں ایک موت کی بھی تصدیق کی گئی۔

  • 30 مارچ کو سندھ میں مزید 3 اموات اور 6 کیسز، پنجاب میں 3 اموات اور 45 کیسز، اسلام آباد میں مزید 8 کیسز، خیبرپختونخوا میں مزید ایک شخص کا انتقال اور 29 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، اسی طرح بلوچستان میں 11 کیسز جبکہ گلگت میں مزید 12 کیسز رپورٹ ہوئے، یوں ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1776 ہوگئی۔

  • 31 مارچ کو ملک میں 231 نئے کیسز آنے سے تعداد 2007 تک پہنچی جبکہ اسیروز کراچی میں مزید 2 افراد وائرس سے انتقال کرگئے جس کے بعد اموات 26ہوگئیں۔

وائرس کی تیزی کے اثرات یہی سے آنا شروع ہوگئے تھے کیونکہ ایک سے 2 ہزار تک کیسز پہنچنے میں صرف 5 دن لگے تھے جبکہ اسی عرصے میں 18 اموات بھی دیکھی گئیں۔

تاہم اپریل کے آغاز سے ہی وائرس کے کیسز میں اضافے کی ایک نہی لہر سامنے آنا شروع ہوئی۔

  • یکم اپریل کو بھی ملک میں کورونا وائرس کے 200 سے زائد کیسز رپورٹ کیےگئے اور یہ تعداد 2 ہزار 238 تک پہنچ گئی اور 5 مزید اموات سے تعداد 31ہوگئی۔

  • 2 اپریل کو پاکستان میں 181 نئے کیسز اور 3 اموات ریکارڈ کی گئیں جس کےبعد انتقال کرجانے والوں کی تعداد 34 جبکہ متاثرین 2419 تک پہنچ گئے۔

  • 3 اپریل کو بھی پاکستان میں 267 کیسز ریکارڈ کیے گئے جس کے بعد تعداد2686 ہوگئی جبکہ اسی روز 6 افراد کے انتقال کے باعث اموات 40 تک پہنچیں۔

  • 4 اپریل کو ملک بھر میں کورونا وائرس کے 114 کیس سامنے آئے تھے اورمجموعی تعداد 2800 تک پہنچ چکی تھی جبکہ 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئےتھے اور اموات کی مجموعی تعداد 44 ہوگئی تھی۔

  • 5 اپریل کو پنجاب میں ایک دن میں 247 کیسز رپورٹ ہوئے اور ملک بھر سے سامنے آنے والے نئے کیسز کی تعداد 356 اور مجموعی تعداد 3156 تک پہنچی جبکہ مزید 3 اموات کے بعد مجموعی تعداد 47 ہوگئی۔

اس طرح ملک میں 2 سے 3 ہزار تک کیسز پہنچنے میں 5 دن لگے جبکہ اسی عرصے میں 21 اموات بھی سامنے آئیں۔

  • 6 اپریل کو ملک میں اس وقت تک کے ریکارڈ کیسز کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور 610 نئےکیسز سامنے آنے سے تعداد 3766 تک پہنچ گئی جبکہ اس روز پنجاب میں 3،سندھ میں 2 اور اسلام آباد میں پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی جس سے مجموعیاموات 53 تک جاپہنچیں۔

  • 7 اپریل کو کو بھی پاکستان میں کورونا وائرس کے 269 کیسز سامنے آئےاور متاثرین کی تعداد 4035 تک جاپہنچی جبکہ اسی روز 4 اموات سے مجموعیتعداد 57 ہوگئی۔

    یوں پاکستان میں صرف 2 روز میں ہی ہزار سے زائد کیسز اور 10 اموات کی تصدیق کی گئی۔

  • 8 اپریل کو پاکستان میں اس عالمی وبا کے 228 کیسز کی تصدیق کی گئی جس سےمتاثرین 4263 تک پہنچے جبکہ مزید 4 اموات سے تعداد 61 ہوگئی۔

  • 9 اپریل کو ملک میں مزید 331 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 4594تک پہنچ گئی اور 6 نئی اموات بھی ریکارڈ کی گئیں جس سے یہ تعداد 67 تکپہنچ گئی۔

  • 10 اپریل کو ملک میں 187 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے جس کے بعد یہ تعداد 4 ہزار 781 تک پہنچ گئی تھی جبکہ مزید 5 اموات بھی ریکارڈ کی گئی تھیں۔

  • 11 اپریل کو پاکستان میں نہ صرف 249 کیسز سے تعداد 5 ہزار 30 تک پہنچی بلکہاس روز 14 ہلاکتیں بھی ریکارڈ ہوئی جس کے بعد یہ تعداد 86 ہوگئی۔

    اس طرح ملک میں 4 ہزار سے بڑھ کر کیسز کی تعداد 5 ہزار تک پہنچنے میں 4 روز لگے تاہم اس دوران 29 اموات بھی ریکارڈ کی گئیں۔

  • 12 اپریل کو ملک میں 332 نئے متاثرین سامنے آئے اور مجموعی تعداد 5 ہزار 362 تک پہنچی جبکہ 7 اموات سے تعداد 93 تک جا پہنچی۔

  • 13 اپریل کو ملک میں مزید 345 کیسز سامنے آئے جس کے بعد تعداد 5707 ہوگئی تھی جبکہ وائرس 3 افراد کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 96 تک پہنچ چکی تھی۔

  • 15 اپریل کو پاکستان میں مزید 314 کیسز اور 10 اموات رپورٹ ہوئیں جس کےبعد کیسز کی تعداد 6297 جبکہ اموات 117 تک پہنچی گئیں۔

یوں ملک میں کیسز مزید 4 روز بعد ایک ہزار سے زائد کیسز سامنے آگئے اور اسی عرصے میں 31 اموات بھی ریکارڈ کی گئیں۔

  • 16 اپریل کو پاکستان میں مزید 713 کیسز اور 17 اموات ریکارڈ کیگئیں جس کے بعد متاثرین 7010 اور اموات 134 تک پہنچ گئیں۔

اس طرح 6 ہزار سے بڑھ کر کیسز 7 ہزار سے تجاوز کرنے میں ایک دن کا وقت لگا اور اس ایک روز میں 17 اموات بھی ہوئیں۔

  • 17 اپریل کو ملک میں مزید 466 کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین 7476 ہوگئے جبکہ مزید 9 اموات کے بعد تعداد 143 تک جاپہنچی۔

  • 18 اپریل کو سندھ میں مزید 138 کیسز، پنجاب میں 258، بلوچستان میں 30، اسلام آباد میں 9، گلگت بلتستان میں 5 اور آزاد کشمیر میں مزید 2 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد 7 ہزار 918 تک پہنچ گئی تھی جبکہ 67 افراد صحتیاب بھی ہوئے تھے۔

  • 19 اپریل کو ملک بھر میں مزید 392 کیسز سے متاثرین کی تعداد 8310 تکپہنچ گئی جبکہ ایک روز میں ریکارڈ 20 اموات کے بعد یہ تعداد 168 ہوگئی۔

    جس کے ساتھ ہی ملک میں 3 روز بعد تعداد 7 سے بڑھ کر 8 ہزار کا ہندسہ عبور کرگئی جبکہ اموات میں بھی 34 کا اضافہ دیکھا گیا۔

  • 20 اپریل کو ملک بھر میں ریکارڈ 883 کیسز سامنے آئے جس کے بعد متاثرین کیتعداد 9193 ہوگئی جبکہ ریکارڈ 24 اموات سے یہ تعداد 192 تک پہنچ گئی۔

ایک روز گزرنے کے ساتھ ہی ملک میں ریکارڈ کیسز کے بعد کیسز 8 سے بڑھ کر 9 ہزار سے تجاوز کرگئے اور 24 اموات بھی سامنے آئیں۔

  • 21 اپریل کو پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 545 کیسز سامنے آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 9738 تک پہنچی جبکہ مزید 17 اموات سے یہ تعداد 209 تک جا پہنچی۔

  • 22 اپریل کو مزید 765 کیسز سامنے آئے جس کے بعد مجموعی متاثرین 10ہزار 503 تک پہنچ گئے جبکہ 11 لوگ اس روز بھی جان کی بازی ہار گئے اور یہ تعداد 220 ہوگئی۔

  • 23 اپریل کو ملک میں مزید 642 افراد اس وائرس کا شکار ہوئے اور ملک میں مجموعی تعداد 11 ہزار 145 تک پہنچ گئی جبکہ مزید 17 اموات بھی دیکھنے میں آئی اور تعداد 237 ہوگئی۔

  • 24 اپریل کو ملک میں مزید 584 افراد اس عالمی وبا سے متاثر ہوئے جبکہ 11 لوگ لقمہ اجل بھی بنئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد 11729 جبکہ اموات 248 تک پہنچ گئیں۔

  • 25 اپریل کو ملک میں مزید 980 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ 20 اموات ہوئیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12709 اور اموات کی تعداد 268 ہوگئی۔

  • 26 اپریل کو کورونا وائرس کو ملک میں 2 ماہ مکمل ہوئے اور اس روز 619نئے کیسز سے متاثرین 13328 جبکہ 11 مزید اموات کے بعد مجموعیتعداد 279 تک جا پہنچی۔

  • 27 اپریل کو پاکستان میں مزید 619 کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد13 ہزار 947 تک جاپہنچی جبکہ مزید 14 اموات کے بعد یہ تعداد 293ہوگئی۔

  • 28 اپریل کو بھی 841 نئے کیسز سامنے آنے سے مجموعی تعداد 14ہزار 788 تک پہنچ گئی جبکہ ایک روز میں ریکارڈ 29 اموات سے یہ تعداد 322ہوگئی۔

  • 29 اپریل کو ملک میں 733 نئے مریض رپورٹ ہوئے جس کے ساتھ ہی مجموعیتعداد 15521 تک پنچ گئی، مزید یہ کہ 21 اموات کے بعد یہ تعدادبھی 343 تک پہنچ گئی۔

  • اپریل کے آخری دن ملک میں ریکارڈ 1146 کیسز اور 42 اموات کا اضافہ ہواتاہم اس میں 68 کیسز اور 15 اموات کو گزشتہ اعداد و شمار سے ایڈجسٹ کیاگیا، جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 16667 اور اموات 385 تکپہنچ گئیں۔
  • یکم مئی کو ملک میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 32 نئے کیسز سامنے آئے جسکے بعد مجموعی تعداد 17699 تک پہنچ گئی جبکہ اسی روز مزید 23اموات سے یہ تعداد 408 ہوگئی۔

  • 2 مئی کو بھی ملک میں ایک ہزار 107 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جسکے ساتھ ہی ملک میں متاثرین کی تعداد 18806 ہوگئی جبکہ مزید 27 اموات سےیہ تعداد 435 تک جا پہنچی۔

  • 3 مئی کو ملک میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 324 کیسز سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 20 ہزار 130 ہوگئی جبکہ مزید 24 اموات کے بعد یہ تعداد 459 ہوگئی۔

  • 4 مئی کو ملک میں اب تک کے ریکارڈ 1371 کیسز سامنے آئے، جس کے ساتھ ہیمتاثرین کی تعداد 21501 ہوگئی جبکہ مزید 27 اموات سے یہ تعداد486 تک پہنچ گئی۔

  • 5مئی کو بھی ملک میں کورونا کے 722 نئے کیسز کا اضافہ ہو، جس کے بعدمجموعی متاثرین 22 ہزار 223 جبکہ 28 نئی اموات سے یہ تعداد514 ہوگئی۔

  • 6 مئی کو پاکستان کورونا متاثرین میں ** 1432** کا اضافہدیکھا گیا اور مجموعی طور پر مصدقہ کیسز کی تعداد 23 ہزار 655 ہوگئیجبکہ ایک ہی روز میں 31 اموات کے ریکارڈ کے ساتھ یہ تعداد 545 تک پہنچگئی۔

  • 7 مئی کو ملک میں کورونا وائرس کے مزید 1299 کیسز سامنے آئے جس کے بعدکیسز کی مجموعی تعداد 24 ہزار 954 ہوگئی جبکہ ایک روز میں ریکارڈ 48اموات سے یہ تعداد 593 تک پہنچ گئی۔

  • 8 مئی کو پاکستان میں ایک روز میں اب تک کے ریکارڈ 2000 نئےکیسز کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے ساتھ ہی ملک میں مصدقہ کیسز کی تعداد 26ہزار 954 تک پہنچ گئی، اسی طرح 18اموات کے بعد یہ تعداد 611 ہوگئی۔

  • 9مئی ملک میں اس عالمی وبا سے 1841 لوگ متاثر ہوئے جس کے بعد تعداد28 ہزار 795 ہوگئی جبکہ مزید 25 اموات سے ملک میں وائرس سے جاںبحق افراد کی تعداد 636 تک جا پہنچی۔

  • مئی کی 10تاریخ کو ملک میں کورونا کے 1621 نے کیسز آئے اور یہ تعداد30416 تک پہنچ گئی جبکہ مزید 25 اموات سے مجموعی طور پر امواتکی تعداد 661 ہوگئی۔

  • 11 مئی کو پاکستان میں 1312 نئے کیسز کا اضافہ ہوا جس سے مصدقہکیسز کی تعداد 31 ہزار 728 ہوگئی جبکہ مزید 30 اموات سے یہ تعداد 691 تکجاپہنچی۔

  • 14 مئی کو ملک میں 1403 نئے مریضوں کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ملکمیں مجموعی کیسز 36 ہزار 788 تک پہنچ گئی جبکہ اس روز 30 اموات بھی ہوئیاور یہ تعداد 791 تک جاپہنچی۔

  • 18 مئی کو ملک میں وبا سے مزید 1986 افراد متاثر ہوئے جس کےبعد مجموعی کیسز 43 ہزار 286 تک جاپہنچی جبکہ مزید 28 اموات سے یہ تعداد924 تک جاپہنچی۔

  • 19مئی کو ملک میں اس عالمی وبا سے 1775 افراد متاثر ہوئے جسسے متاثرین کی تعداد 45 ہزار 61 تک پہنچ گئی جبکہ 45 اموات کے بعدمجموعی تعداد 969 ہوگئی۔

  • 20 مئی کو پاکستان میں کورونا کے 2198 نئے مریض سامنے آنے سےمجموعی متاثرین 47 ہزار 259 ہوگئے جبکہ 40 مزید اموات سے یہ تعداد 1009تک پہنچ گئی۔

  • 21 مئی کو ملک میں کورونا وبا نے 2238 لوگوں کو متاثر کیا اورمجموعی کیسز 49 ہزار 497 ہوگئے جبکہ ایک روز میں مزید 43 اموات سےمجموعی اموات 1052 ہوگئیں۔

  • 22 مئی کو بھی ملک میں 2 ہزار 516 کیسز سامنے آئے جس کے بعد ملک میں کورونا وبا کے کیسز کی تعداد 52 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

  • 23 مئی کو ملک میں ایک ہزار 588 کیسز سامنے آئے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 53 ہزار 601 جبکہ 36 اموات کے ساتھ مجموعی تعداد 1123 ہوگئی۔

  • 24 مئی کو پاکستان میں کورونا وبا نے مزید 2 ہزار 167 لوگوں کومتاثر کیا جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 55 ہزار 768 تک پہنچ گئیجبکہ مزید 33 اموات سے یہ تعداد 1156 تک پہنچ گئی۔

  • 25 مئی کو ملک میں مزید 1260 کیسز اور 24 اموات رپورٹ ہوئیں، جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 57 ہزار 28 جبکہ اموات 1180 تک پہنچ گئیں۔

  • 26 مئی کو پاکستان میں کورونا وبا کو 3 ماہ کا عرصہ مکمل ہوااور اس روز مزید 1497 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 30 اموات بھی رپورٹ ہوئیںجس کے بعد مجموعی کیسز 58 ہزار 525 اور اموات 1210 تک پہنچ گئیں۔

  • 27 مئی کو کورونا وبا کے مزید 1629 نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد مجموعیکیسز 60 ہزار 154 تک پہنچ گئے جبکہ 29 نئی اموات سے یہ تعداد1239 ہوگئی۔

  • 28 مئی کو بھی پاکستان میں اس وبا سے 2 ہزار 535 لوگ متاثرہوئے جبکہ 44 اموات بھی ہوئیں جس کے بعد مجموعی کیسز 62 ہزار 689 اوراموات 1283 تک پہنچ گئیں۔

  • 29 مئی کو پاکستان میں کورونا وائرس کے 2527 نئے مریض سامنےآئے جس کے بعد یہ تعداد 65 ہزار 216 ہوگئی جبکہ ایک روز میں اب تک کیریکارڈ 81 اموات ہوئی جس سے یہ تعداد 1364 تک جا پہنچی۔

  • مئی کے آخری روز بھی کورونا وبا کے 2785 کیسز کا اضافہ ہوا جس سے یہتعداد 71 ہزار 68 ہوگئی جبکہ اموات میں مزید 79 کا اضافہ ہوااور یہ 1520 تک جا پہنچیں۔
  • جون کے مہینے کا آغاز بھی ملک میں 3 ہزار 252 نئے کیسز اور 54اموات کے ساتھ ہوا اور اس طرح مجموعی کیسز کی تعداد 74 ہزار 320 جبکہاموات 1574 تک پہنچ گئیں۔

  • 2 جون کو اگرچہ مجموعی کیسز کی تعداد میں 4155 کا اضافہ ہوا تاہمبلوچستان کے 2 روز کے کیسز ایک ساتھ رپورٹ ہونے اور 66 کیسز کی ایڈجسمنٹکے بعد ایک روز میں سامنے آنے والے ریکارڈ کیسز کی تعداد 4 ہزار 34 تھیجبکہ اسی روز 78 اموات کی بھی تصدیق کی گئی۔

  • 3 جون کو ملک میں ریکارڈ 4700 کیسز کا اضافہ اور 77 اموات کے بعد کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز 83 ہزار 247 ہوگئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 1729 تک پہنچ گئی۔

  • 4 جون کو ملک میں کورونا وائرس کے 3518 ہے جبکہ 82 اموت کی تصدیق ہوئی جس کے بعد پاکستان میں کیسز کی مجموعی تعداد 86 ہزار 765 جبکہ اموات 1813 ہوگئیں۔

  • 8 جون کو ملک میں کورونا وبا کے 4 ہزار 441 نئے کیسز اور 80اموات کا اضافہ ہوا جس سے ملک میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 5 ہزار 909ہوگئی جبکہ اموات 2 ہزار 112 تک جا پہنچیں۔

  • 10 جون کو پاکستان میں ایک روز میں 6 ہزار 343 نئے کیسز اور101 اموات کا اضافہ ہوا جس میں 7 اموات کی بلوچستان میں ایڈجسمنٹ بھیشامل تھی، اس طرح مجموعی کیسز ایک لاکھ 17 ہزار 172 جبکہ اموات 2ہزار 317 ہوگئیں۔

  • 11 جون کو پاکستان میں 6 ہزار 321 کیسز اور 92 اموات کیتصدیق ہوئی، جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 493جبکہ اموات 2 ہزار 409 ہوگئیں۔

  • 12 جون کو ملک میں مزید 5 ہزار 689 کیسز سامنے آنے سے مجموعی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار 182 تک پہنچ گئی جبکہ 86 افراد مزید زندگی کی بازی ہار گئے جس سے یہ تعداد 2 ہزار 495 تک پہنچ گئی۔

  • جون کی 13 تاریخ کو ملک میں اب تک کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک روز میں اس عالمی وبا نے 6 ہزار 682 افراد کو متاثر کیا جس سے یہ تعداد ایک لاکھ 35 ہزار 864 ہوگئی، مزید یہ کہ 101 نئی اموات کا اضافہ بھی ہوا اور مجموعی طور پر جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 2 ہزار 596 تک پہنچ گئی۔

  • 14 جون کو ملک میں وائرس کے 6 ہزار 365 نئے کیسز رپورٹ ہونے سے مجموعی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 229 تک جا پہنچی اور 67 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات 2 ہزار 663 ہوگئی تھیں۔

  • 15 جون کو ملک میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے مزید 4 ہزار 634 کیسزسامنے آنے کے بعد مجموعی متاثرین ایک لاکھ 46 ہزار 863 تک جا پہنچے، اسکے علاوہ اسی روز مزید 120 اموات سے مجموعی تعداد 2 ہزار 783 تک پہنچگئی۔

  • 16 جون کو پاکستان میں ایک روز میں 5090 نئے کیسز اور 117 اموات کااضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی متاثرین ایک لاکھ 51 ہزار 953 ہوگئے جبکہاموات 2900 ہوگئیں۔

  • جون کی 17 تاریخ کو ملک میں عالمی وبا کے نئے کیسز میں 5 ہزار 785 جبکہاموات میں 133 کا اضافہ ہوا، یوں مجموعی کیسز ایک لاکھ 57 ہزار 738 جبکہاموات 3 ہزار 33 تک پہنچ گئیں۔

  • 18 جون کو ملک میں کورونا وائرس نے 5439 لوگوں کو متاثر کیا جبکہ 132افراد کی اموات کا سبب بنا اور اس طرح مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 63ہزار 177 جبکہ اموات 3 ہزار 165 ہوگئیں۔

  • 19 جون کو پاکستان میں 5551 نئے کیسز اور 130 اموات کا اضافہ ہوا، جس سےمجموعی کیسز ایک لاکھ 68 ہزار 728 جبکہ اموات 3 ہزار 295 تک جاپہنچیں۔

  • 20 جون کو بھی نئے کیسز اور اموات کا آنے کا سلسلہ جاری رہا اور مزید 5ہزار948 افراد کے متاثر ہونے سے یہ تعداد ایک لاکھ 74 ہزار 676 جبکہریکارڈ 141 اموات سے مجموعی طور پر لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 3 ہزار436 تک پہنچ گئی۔

  • جون کی 21 تاریخ کو پاکستان میں مزید 4 ہزار 916 نئے کیسز اور 121 امواتسامنے آئیں، جس کے بعد مجموعی کیسز ایک لاکھ 79 ہزار 592 ہوگئے جبکہاموات 3 ہزار 557 ہوگئیں۔

  • 22 جون کو ملک میں 3 ہزار 708 نئے کیسز اور 69 اموات کا اضافہ ہوا، یوںمجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 83 ہزار 300 ہوگئی جبکہ اموات 3 ہزار 628تک پہنچ گئی۔

  • 23 جون کو پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اموات میں اضافے سےمجموعی کیسز ایک لاکھ 87 ہزار 400 تک پہنچے جبکہ اموات 3 ہزار 730ہوگئیں۔

  • ملک میں 24 جون کو کورونا وائرس کے مزید 3622 نئے کیسز اور 78 امواتسامنے آئیں، جس کے بعد متاثرہ ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 91 ہزار 22تک ہوگئی، اس کے علاوہ اموات 3 ہزار 808 تک پہنچ گئیں۔

  • 25 جون کو پاکستان میں کورونا وائرس نے مزید 3591 افراد کومتاثر کیا جبکہ 123 افراد لقمہ اجل بن گئے، یوں مجموعی طور پرمتاثرین ایک لاکھ 94 ہزار 613 اور اموات 3 ہزار 931 ہوگئیں۔

  • 26 جون کو ملک میں کورونا وائرس کو 4 ماہ مکمل ہوئے اور اس روز بھی مزید3092 نئے کیسز آئے جس سے متاثرین ایک لاکھ 97 ہزار 705 ہوگئے جبکہ 73اموات کے اضافے سے یہ 4 ہزار 4 تک پہنچ گئیں۔

  • 27 جون کو بھی کورونا وائرس کے 3 ہزار 709 نئے کیسز سے مجموعی تعداد 2 لاکھ ایک ہزار 414 تک پہنچ گئی جبکہ 94 اموات کے اضافے سے یہ تعداد 4 ہزار 98 ہوگئی۔

  • 28 جون کو ملک میں کورونا وائرس کے 4233 نئے کیسز اور 56 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 5 ہزار 647 جبکہ اموات 4 ہزار 154 تک پہنچ گئیں۔

  • 29 جون کو ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آئیاور ایک روز میں 2791 نئے کیسز رپورٹ ہونے سے مجموعی تعداد 2 لاکھ 8ہزار 438 ہوگئی، اسی طرح ایک روز میں 103 اموات سے مجموعی تعداد 4 ہزار257 ہوگئی۔

  • جون کے آخری روز یعنی 30 تاریخ کو ملک میں کورونا وائرس نے3570 افراد کو متاثر کیا جبکہ 81 افراد لقمہ اجل بنے، جس کے بعد مجموعیکیسز 2 لاکھ 12 ہزار 541 جبکہ اموات 4 ہزار 356 تک جاپہنچیں۔
  • جولائی کے مہینے کا آغاز بھی ملک میں کورونا وائرس کے 3 ہزار424 نئے کیسز کے ساتھ ہوا جس سے یہ تعداد 2 لاکھ 16 ہزار 97 تک پہنچگئی جبکہ اسی روز 90 اموات سے یہ تعداد 4 ہزار 446 ہوگئی۔

  • 2 جولائی کو اس عالمی وبا نے پاکستان میں 4 ہزار 432 افرادکو اپنا شکار کیا جبکہ 69 لوگ زندگی کی بازی ہار گئے، اس طرح مجموعیکیسز 2 لاکھ 20 ہزار 529 جبکہ اموات 4 ہزار 515 ہوگئیں۔

  • 3 جولائی پاکستان میں کورونا وائرس سے 3250 افراد متاثر جبکہ 77افراد زندگی کی بازی ہار گئے، یوں مجموعی طور پر متاثرہ افرادکی تعداد 2 لاکھ 23 ہزار 779 اور اموات 4 ہزار 592 تک پہنچ گئے۔

  • 4 جولائی ملک میں 3 ہزار 475 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئیجبکہ 88 افراد لقمہ اجل بن گئے، اس کے بعد متاثرین 2 لاکھ 27 ہزار 254تک پہنچ گئے اور جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہزار 680 تک جاپہنچی۔

  • 5 جولائی کو ملک میں وائرس کے 3 ہزار 763 کیسز اور 65 اموات سامنے آنے کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 31 ہزار 17 اور اموات 4 ہزار 745 تک پہنچ گئیں۔

  • 6 جولائی کو پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 629 نئے کیسز اور 73اموات کا اضافہ ہوا، یوں مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار646 جبکہ اموات 4 ہزار 818 ہوگئیں۔

  • 7جولائی پاکستان میں 2 ہزار 749 افراد ایسے تھے جن میں وائرس کی تشخیصہوئی اور یوں مجموعی کیسز 2 لاکھ 36 ہزار 422 تک پہنچ گئے جبکہ 70 امواتکا اضافہ مجموعی تعداد کو 4 ہزار 888 تک لے گیا۔

  • جولائی کی 8 تاریخ پاکستان میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 307افراد کو متاثر کرنے اور 66 افراد کی جان لینے والی تاریخ ثابت ہوئی اوریوں مجموعی کیسز بڑھ کر 2 لاکھ 39 ہزار 729 ہوگئے جبکہ اموات 4 ہزار 954تک جا پہنچیں۔

  • 9جولائی کو کورونا وائرس کے 3 ہزار 11 نئے کیسز اور 78 اموات کا اضافہرپورٹ ہوا، جس کے بعد پاکستان میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 42ہزار 740 جبکہ اموات5 ہزار 32 تک پہنچ گئیں۔

  • 10 جولائی کو ملک میں مزید 2 ہزار 678 نئے کیسز کا اضافہ ہوا تاہمبلوچستان کے 9 جولائی کے اعداد و شمار یعنی 47 کیسز اور ایک موت کیتصدیق 10 جولائی کو رپورٹ کیا گیا تو اس طرح مجموعی اضافہ 2725 کاہوا جبکہ اموات 74 تک بڑھ گئیں تو یوں مجموعی اعداد و شمار کےمطابق 2 لاکھ 45 ہزار 465 کیسز اور اموات 5 ہزار 106 ہوگئیں۔

  • 11 جولائی کو 2 ہزار 670 لوگوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 64 جان کیبازی ہار گئے تو اس طرح اموات کی تعداد 5 ہزار 170 اور کیسز 2 لاکھ 48ہزار 135تک پہنچ گئے۔

  • 12 جولائی کو ملک میں 2842 نئے کیسز اور 75 اموات کا اضافہ رپورٹہوئے جس کے بعد مصدقہ کیسز 2 لاکھ 50 ہزار 977 ہوگئے جبکہ لقمہ اجل بننےوالوں کی تعداد 5 ہزار 257 تک پہنچ گئی۔

  • 13 جولائی کو ملک میں مجموعی طور پر 2005 نئے کیسز اور 47 اموات کا اضافہ دیکھا گیا،یوں متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ52 ہزار 982 جبکہ ہلاکتیں 5 ہزار 304 ہوگئیں۔

  • 14 جولائی کو ملک میں کورونا وائرس کے 2074 نئے کیسز اور 65 اموات رپورٹہوئیں، جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 55 ہزار 56جبکہ اموات 5 ہزار 366 تک پہنچ گئیں۔

  • 15 جولائی کو پاکستان میں 2 ہزار 152 افراد ایسے تھے جن میںکورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 51 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، یوںمجموعی کیسز 2 لاکھ 57 ہزار 208 اور اموات 5 ہزار 417 تک جاپہنچیں۔

  • 16 جولائی کو ملک میں کورونا وائرس کے 2193 نئے کیسز اور 48اموات رپورٹ ہوئیں، جس سے مجموعی کیسز 2 لاکھ 59 ہزار 401 جبکہ اموات 5ہزار 465 تک پہنچ گئیں۔

  • جولائی کی 18 تاریخ کو ملک میں مریضوں کی ایک بہت بڑی تعدادشفایاب ہوئی تاہم اس روز مزید 1665 کیسز اور 39 اموات کا اضافہ رپورٹہوا، جو مصدقہ کیسز کو 2 لاکھ 63 ہزار 34 اور اموات کو 5 ہزار 553 تکپہنچنے کا باعث بنا۔

  • 20 جولائی کو پاکستان میں کورونا وائرس 1198 افراد کو متاثرکرگیا اور یہ تعداد 2 لاکھ 65 ہزار 791 ہوگئی جبکہ 40 مزید اموات سےتعداد 5 ہزار 631 تک پہنچ گئی۔

  • 21 جولائی کو ملک میں کورونا وائرس کے 1136 نئے کیسز اور 36اموات کا اضافہ ہوا اور مجموعی کیسز کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 66ہزار 927 ہوگئی اور اموات 5 ہزار 667 تک جاپہنچی۔

  • 22 جولائی کو کورونا وائرس نے مزید 1867 افراد کو نہ صرفمتاثر کیا بلکہ 33 افراد جان کی بازی بھی ہار گئے، جس کے بعد ملک میںکیسز مجموعی تعداد 2 لاکھ 68 ہزار 815 اور اموات 5 ہزار 702 ہوگئی۔

  • جولائی کی 23 تاریخ کو ملک میں کورونا وائرس کے مزید 1197 نئے کیسز اور54 اموات کا اضافی دیکھا گا اور مجموعی تعداد 2 لاکھ 70 ہزار12 ہوگئی اور اموات 5 ہزار 756 تک پہنچ گئیں۔

  • 24 جولائی تک ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز 1478 کےاضافے سے 2 لاکھ 71 ہزا490 جبکہ 22 اموات کے اضافے سے 5 ہزار 778 تکپہنچ گئیں۔

  • 25 جولائی کو ملک میں کورونا وائرس کے مزید 1317 مریض اور 40 اموات رپورٹ ہوئیں تاہم 16 ہزار 813 مریض شفایاب ہوگئے جو ایک روز کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد تھی۔

  • 26 جولائی کو پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید ایک ہزار 219 کیسز کیتصدیق ہوئی جس کے بعد مجموعی کیسز 2 لاکھ 74 ہزار26 ہوگئے جبکہ22 نئی اموات نے مجموعی تعداد کو 5 ہزار 840 مریض تک پہنچا دیا۔

  • 27 جولائی کو کورونا وائرس کے مزید 889 مریض اور 15 امواترپورٹ ہوئیں، یوں مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 74 ہزار 915 ہوگئی، اس کےعلاوہ اموات 5 ہزار 855 افراد تک پہنچ گئیں۔

  • 28 جولائی کو بھی ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک ہزار 128 کااضافہ دیکھا گیا جبکہ 26 افراد زندگی کی بازی بھی ہار گئے یوںاموات کی تعداد 5 ہزار 881 جبکہ کیسز 2 لاکھ 76 ہزار 43 تک جا پہنچے۔

  • 29 جولائی کو پاکستان میں ایک ہزار 20 افراد ایسے تھے جن میںوائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 34 کا انتقال ہوا، یوں کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 77 ہزار 63 کیسز ہوگئی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 915ہوگئی۔

  • جولائی کی 30 تاریخ کو پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کیتعداد میں کچھ کمی ہوئی اور ایک دن میں 476 نئے کیسز اور 11 اموات کااضافہ ہوا اور اس طرح مجموعی کیسز 2 لاکھ 77 ہزار 539 جبکہ اموات 5 ہزار926 تک جا پہنچیں۔

  • 31 جولائی کو ملک میں کورونا وائرس کے مزید 855 مریض اور 21 اموات رپورٹ ہوئیں، جس میں سندھ کے گزشتہ روز کے کیسز آج شامل کیے جانے پر مجموعی کیسز 1353 اور اموات 41 رہیں، یوں مجموعی کیسز 2 لاکھ 78 ہزار 892 ہوگئی جبکہ اموات 5 ہزار 967 ہوگئیں۔

  • اگست کی 3 تاریخ کو کورونا وائرس کے مزید 424 کیسز اور 15اموات کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مجموعی کیسز 2 لاکھ 80 ہزار 281 ہوگئےجبکہ اموات 5 ہزار 992 تک جا پہنچیں۔

  • 6 اگست کو اس عالمی وبا نے پاکستان میں مزید 781 افراد کومتاثر کیا جبکہ 14 افراد کی جان لی، جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 2لاکھ 82 ہزار 322 ہوگئی اور اموات 6 ہزار 44 ہوگئیں۔

  • 7 اگست کو یہ وبا مجموعی طور پر 917 افراد کو متاثر اور 20 اموات میں اضافے کا باعث بنی، اس طرح مجموعی کیسز 2 لاکھ 83 ہزار 239جبکہ اموات 6 ہزار 64 ہوگئیں۔

  • 8 اگست کو ملک میں کورونا وائرس کے مزید 548 کیسز اور 7 اموات کا اضافہہوا، جس کے بعد مجموعی کیسز 2 لاکھ 83 ہزار 787 ہوگئے اوراموات 6 ہزار 71 تک پہنچ گئیں۔

  • 9 اگست کو مزید 694 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہمزید 22 مریض وبا کے باعث انتقال کرگئے، یوں مجموعی کیسز 2 لاکھ 84 ہزار481 جبکہ اموات 6 ہزار 93 ہوگئیں۔

  • اگست کی 10 تاریخ کو کورونا وائرس کے مزید 535 کیسز اور 14اموات کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مجموعی کیسز 2 لاکھ 85 ہزار 16 ہوگئےجبکہ اموات 6 ہزار 107 ہوگئیں۔

  • 11 اگست کو ملک میں کورونا وائرس کے مزید 743 کیسز سامنے آئے جبکہ 17اموات بھی رپورٹ ہوئیں، یوں مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار759 ہوگئی جبکہ اموات 6 ہزار 124 تک پہنچ گئیں۔

  • 12 اگست کو مزید 711 کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ 12 افراد جہانفانی سے کوچ کرگئے، اس طرح مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 86 ہزار 470 جبکہاموات 6 ہزار 136 ہوگئیں۔

  • ملک میں 14 اگست کو 669 نئے کیسز اور 11 اموات کی تصدیق ہوئی یوں کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار 795 جبکہ اموات تعداد 6 ہزار 161 ہوگئیں۔

  • 16 اگست کو پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 667 مریض جبکہ8 اموات کا اضافہ ریکارڈ ہوا، یوں مجموعی کیسز 2 لاکھ 89 ہزار 128 ہوگئےاور اموات 6 ہزار 174 تک پہنچ گئیں۔

  • 19 اگست پاکستان میں عالمی وبا مزید 599 کو متاثر اور 8 کیجان لے گئی، جس کے بعد مجموعی کیسز 2 لاکھ 90 ہزار 862 اور اموات 6 ہزار207 تک پہنچ گئیں۔

  • اگست کی 21 تاریخ کو ملک میں 648 نئے کیسز اور 14 اموات کی تصدیق ہوئیجس کے بعد کیسز کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 4 ہوگئی اور اموات 6 ہزار229 تک پہنچ گئیں۔

  • 22 اگست کو 596 مریض کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ 5 کاانتقال بھی ہوا، اس طرح مجموعی کیسز 2 لاکھ 92 ہزار 600 اور اموات 6ہزار 234 ہوگئیں۔

  • 25 اگست کو ملک میں 470 نئے کیسز اور 16 اموات کا اضافہدیکھا گیا، اس طرح مجموعی کیسز 2 لاکھ 93 ہزار 966 جبکہ اموات 6 ہزار266 ہوگئیں۔

  • 26 اگست کو کورونا وائرس کے مزید 443 نئے کیسز آئے جبکہ 104 کیسز گزشتہروز کے بلوچستان کے رپورٹ ہوئے، یوں مجموعی طور پر 547 کیسز کا اضافہہوا جبکہ 5 افراد انتقال بھی کر گئے، جس کے بعد مجموعی کیسز 2 لاکھ94 ہزار 513 اور اموات 6 ہزار 272 تک پہنچ گئیں۔

  • 28 اگست ملک میں کورونا وائرس کے 270 نئے مریض آئے جبکہ 2 اموات کیتصدیق ہوئی تاہم سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں 27 اگست کے کوروناوائرس کے 204 کیسز اور 6 اموات جبکہ بلوچستان کے 21 مریضوں کی تصدیقاگلے روز ہوئی، یوں ایک دن میں مجموعی کیسز میں 495 کا اضافہہوا اور یہ 2 لاکھ 95 ہزار 163 ہوگئے جبکہ اموات بھی 8 کے اضافےسے 6 ہزار 283 ہوگئیں۔

  • 30 اگست کو پاکستان میں اس عالمی وبا کے 245 کیسز کی تصدیقہوئی جبکہ 4 اموات کا اضافہ رپورٹ ہوا، یوں مجموعی کیسز 2 لاکھ 95 ہزار663 اور اموات 6 ہزار 288 ہوگئیں۔

  • یکم ستمبر کو پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں 529 جبکہاموات میں 13 کا اضافہ رپورٹ ہوا، یوں مجموعی کیسز کی 2 لاکھ 96 ہزار462 اور اموات 6 ہزار 309 ہوگئیں۔

  • 3 ستمبر کو 321 مریض کورونا وائرس کا شکار ہوئے یوں کیسز کی تعداد 2لاکھ 97 ہزار 198 ہوگئی جبکہ اموات میں 4 کے اضافے سے اس کیتعداد 6 ہزار 328 ہوگئی۔

  • ستمبر کی 5 تاریخ کو ملک میں 752 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 5کا انتقال ہوا، یوں مجموعی کیسز 2 لاکھ 98 ہزار 348 اوراموات 6 ہزار 340 مریض ہوگئیں۔

  • 7 ستمبر کو پاکستان میں مجموعی کیسز میں 409 کا اضافہ ہواجبکہ 5 اموات بھی سامنے آئیں، اس طرح مجموعی کیسز 2 لاکھ 99 ہزار 106ہوگئے اور اموات 6 ہزار 348 ہوگئیں۔

  • 8 ستمبر کو ملک میں مزید 337 کیسز اور 7 اموات کی تصدیق ہوئیجس نے مجموعی کیسز کی تعداد کو 2 لاکھ 99 ہزار 443 تک پہنچا دیا جبکہاموات بھی 6 ہزار 355 تک پہنچ گئیں۔

  • 10 ستمبر کو پاکستان میں اگرچہ سامنے آنے والے مریضوں کیتعداد 663 تھی تاہم اس میں بلوچستان کے کیسز میں ڈپلیکیشن کی وجہ سے 245کو ڈیلیٹ کیا گیا یوں مجموعی تعداد میں 418 کا اضافہ ہوا اور کیسز 3لاکھ 267 ہوگئے جبکہ اموات میں 3 کا اضافہ ہوا اور یہ 6 ہزار 368 تکپہنچ گئیں۔

  • 11 ستمبر کو ملک میں کورونا وائرس کے اعداد و شمار میں 414 کیسز اور3 اموات کا اضافہ رپورٹ ہوا، اس طرح مجموعی کیسز کی تعداد 3لاکھ 681 اور اموات 6 ہزار 371 ہوگئیں۔

  • 12 ستمبر کو ملک میں کورونا وائرس کے مزید 559 مریضوں اور 6اموات کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ملک میں کیسز کی یہ تعداد 3 لاکھ ایکہزار 240 اور اموات 6 ہزار 377 تک جا پہنچیں۔

  • ستمبر کی 14 تاریخ کو ملک میں کیسز کے اعداد و شمار میںمجموعی طور پر 501 مریضوں کا اضافہ ہوا جبکہ 2 اموات کا اضافہ بھی رپورٹہوا، اس طرح کیسز کی تعداد 3 لاکھ 2 ہزار 186 اور اموات 6 ہزار 383 تکجاپہنچیں۔

  • 15 ستمبر کو ملک میں تقریباً 6 ماہ سے زائد عرصے بعد تعلیمی ادارے کھلگئے تاہم اس روز کورونا کے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد میں مجموعیطور پر 579 اور اموات میں 9 کا اضافہ ہوا، جس کے بعد کیسز کی تعداد 3لاکھ 2 ہزار 765 اور اموات 6 ہزار 392 ہوگئی۔

  • 16 ستمبر کو پاکستان میں اس عالمی وبا نے مجموعی طور پر 324افراد کو متاثر کیا جبکہ ایک فرد لقمہ اجل بنا اور یوں مجموعی کیسز 3لاکھ 3 ہزار 89 ہوگئے جبکہ اموات 6 ہزار 393 تک پہنچ گئیں۔

  • 17ستمبر کی کو ملک میں مجموعی طور پر 852 کیسز اور 10 امواتکا اضافہ پوا، جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 941 اوراموات 6 ہزار 403 تک جاپہنچی۔

  • 19 ستمبر کو ملک میں مزید 455 کیسز اور 3 اموات رپورٹ ہوئیں،جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 78 ہوگئی اور اموات 6ہزار 415 تک پہنچ گئیں۔

  • 20 ستمبر کو پاکستان میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 914 اوراموات میں 2 کا اضافہ رپورٹ ہوا، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 3لاکھ 5 ہزار 992 اور اموات 6 ہزار 417 ہوگئیں۔

ستمبر کی21 تاریخ کو ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مزید 638 کیسز اور 6 اموات رپورٹ ہوئیں، اس طرح مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 630 ہوگئی اور اموات 6 ہزار 423 تک پہنچ گئیں۔

22 ستمبر کو سامنے آنے والے کیسز کی مجموعی تعداد 450 رہی جبکہ اموات میں 7 کا اضافہ دیکھنے میں آیا، اس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار 80 اور اموات 6 ہزار 430 ہوگئیں۔

23 ستمبر کو یہ عالمی وبا پاکستان میں مزید 746 افراد کو متاثر اور 4 کی موت کا باعث بنی، تاہم 5 کیسز کو ایڈجسٹ کیا گیا جس جس کے بعد مجموعی کیسز 3 لاکھ 7 ہزار 821 ہوگئی اور اموات 6 ہزار 434 تک پہنچ گئیں۔

24 ستمبر کو ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز میں 852 اور اموات میں 9 کا اضافہ رپورٹ ہوا، جس کے بعد مجموعی کیسز 3 لاکھ 8 ہزار 673 اور اموات 6 ہزار 443 تک پہنچ گئیں۔

25 ستمبر کو کیسز میں 584 کا اضافہ ہوا جبکہ 5 افراد لقمہ اجل بنے، جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 257 ہوگئی اور اموات 6 ہزار 448 تک جاپہنچیں۔

26 ستمبر کو مزید 324 کیسز کا اضافہ ہوا اور 3 اموات بھی رپورٹ ہوئیں اور مجموع تعداد کیسز کی 3 لاکھ 9 ہزار 581 ہوگئیں اور اموات 6 ہزار 451 ہوگئیں۔

ستمبر کی 27 تاریخ ملک میں کورونا وائرس کے 694 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی اور 6 مریض انتقال کرگئے اور اس طرح مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 275 اور اموات 6 ہزار 457 تک پہنچ گئی۔

28 ستمبر کو پاکستان میں مجموعی طور پر 944 کیسز اور 12 اموات کا اضافہ ہوا، جس کے بعد کیسز 3 لاکھ 11 ہزار 219 اور اموات 6 ہزار 469 تک پہنچ گئیں۔

29 ستمبر کو ملک میں وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں 697 اور اموات میں 7 کا اضافہ رپورٹ ہوا، یوں مجموعی کیسز 3 لاکھ 11 ہزار 916 ہوگئے اور اموات کی تعداد بڑھ کر 6 ہزار 476 ہوگئیں۔

مہینے کے آخری روز یعنی 30تاریخ کو ملک میں 658 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی اور 5 مریضوں کا انتقال ہوا، جس کے بعد اموات 6 ہزار 481 ہوگئیں جبکہ متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار 574 تک جاپہنچی۔


مرتب کردہ: محمد بلال خان

کورونا وائرس سے متعلق اپ ڈیٹ کے لیے یہاں کلک کریں۔


نوٹ: یہ اعداد و شمار سرکاری کورونا پورٹل اور صوبائی صحت حکام کے فراہم کردہ ہیں، تاہم ان میں یومیہ کیسز کے اندراج میں فرق ہوسکتا ہے کیونکہ مختلف مواقع پر حکام کی جانب سے کیسز اور اموات تاخیر سے فراہم کیے گیے جبکہ انہیں ایڈجسٹ اور ڈپلکیٹ ہونے کی وجہ سے ڈیلیٹ بھی کیا گیا، لہٰذا اس میں انسانی غلطی خارج از امکان نہیں۔

ہیڈر تصویر: اے ایف پی

Read Comments